چولستان جیپ ریلی کا تیسرا روز سیاحوں کی آمد،خیموں کا شہر آباد

چولستان جیپ ریلی کا تیسرا روز سیاحوں کی آمد،خیموں کا شہر آباد

ہیڈراجکاں(نامہ نگار)چولستان جیپ ریلی کا تیسرا دن ،سیاحوں کی آمد، قلعہ ڈراور پرخیموں کا شہر آباد،موٹر سائیکلوں کی ریس، کبڈی کشتی، مقابلوں سمیت موزیکل پروگرام ترتیب دئیے گئے ہیں، تفصیل کے مطابق13ویں ٹورازم جیپ ریلی کا باقاعدہ آغاز ہو چکا ہے، ریلی کا آغاز ہوتے ہی چاروں صوبوں پنجاب ،خیبرپختونخوا، ،سندھ ،بلوچستان ،گلگت بلتستان،آزاد کشمیر اور ملک کے دیگر علاقوں (بقیہ نمبر62صفحہ12پر )

سے سیاحوں کی آمد کے ساتھ ساتھ شوقین حضرات بھی قلعہ ڈراور پہنچ چکے ہیں، جنہوں نے قلعہ ڈراور کے مقام پر خیموں کا ایک شہر آباد کر رکھا ہے،قلعہ کے چاروں طرف لائنیں لگا کر قلعے کو انتہائی خوب صورت بنادیا گیا ہے،اونٹوں کی ریس ،موٹرسائیکلوں کی ریس، کبڈی، کشتی کے پروگرام، سمیت موزیکل پروگرام ترتیب دئیے گئے ہیں، جگہ جگہ پر پولیس کے ملازمین موجود ہیں،ابتدائی مرحلے میں موزیکل پرواگرام کے ساتھ ساتھ آتش بازی کا مظاہر بھی کیا گیا،ایونٹ میں مختلف چیک پوسٹیں اور ایمرجنسی کیلئے 1122سمیت محکمہ صحت کی ٹیمیں موجود ہیں، جو کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں طبی امداد فراہم کر رہی ہیں۔

جیپ ریلی

مزید : ملتان صفحہ آخر