نواز شریف کو سوچی سمجھی سازش کے تحت وزارت عظمیٰ سے علیحدہ کیا گیا:جمشید مہمند

نواز شریف کو سوچی سمجھی سازش کے تحت وزارت عظمیٰ سے علیحدہ کیا گیا:جمشید مہمند

شیرگڑھ(نامہ نگار)ممبر صوبائی اسمبلی جمشید خان مہمند نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم سوچی سمجھی سازش کے تحت حکومت سے الگ کیا گیا مگر لودھراں الیکشن جیت کر ثابت کر دیا کہ نواز شریف عوام کی دلوں کی دھڑکن بن گیا ہے اور انہیں عوام کے دلوں سے نہیں نکال سکتا آئندہ الیکشن میں پورے ملک سے پی ٹی ائی کا صفایا ہوگا اور مرکز اور چاروں صوبوں میں مسلم لیگ کی حکومت بنے گی ان خیا لات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز چاٹومسلم اباد میں کونسلر عالمگیر کی خاندان اور دوستوں سمیت مسلم لیگ میں شمولیت کے موقع پر کیا انہوں نے کہا کہ حلقے کے مسائل سے با خبر ہوں حلقے کے گھر گھر کو گیس پہنچانا شہید بھائی کا مشن تھا جس پر تیزی سے کام جاری ہے جو پورا کرکے دم لوں گا عوام آئندہ الیکشن میں مخالفین کی تمام سازشیں ناکام بنادے اور اپنافیصلہ ان امیدواروں کے حق میں دیں جو عوام کے مسائل حل کرسکتے ہیں تبدیلی کے دعویداروں کا دور عوام نے دیکھ لیا جو صرف نعروں کی حد تک تھا جبکہ مسلم لیگ عملی کام پر یقین رکھتا ہے

مزید : پشاورصفحہ آخر /کراچی صفحہ اول