نوشہرہ ،خیبر آباد میں کھلی کچہری کا انعقاد
شیدو(نمائندہ پاکستان)ڈپٹی کمشنر نوشہرہ خواجہ محمد سکندر زیشان کی خیرآباد میں کھلی کچہری منعقد ہوئی،جس میں مقامی طور پر سینکڑوں لوگوں نے اپنے مسائل اور مطالبات پیش کئے کھلی کچہری میں ڈی سی نوشہرہ نے متعلقہ محکموں کے سربراہان اور نمائندوں کوعوامی مسائل کے حل کے لئے فوری اقدامات اٹھانے کو کہا ڈپٹی کمشنر نوشہرہ نے کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت عوام کے بنیادی مسائل ان کے دہلیز پر حل کرنے کے لئے کوشاں ہیں اور عوام کے بنیادی ضرریات کی فراہمی کے لئے اپنے وسائل برائے کار لارہی ہے انہوں نے عرصہ دراز سے مقامی آبادی کی اراضی پر افغان مہاجرین کے مکانات اور اس سے پیدا ہونے والے مسائل ،ماربل اور چپس فیکٹری مالکان اور مقامی اراضی مالکان کے مسائل کے حل کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دی جو فریقین کے مسائل افہام و تفہیم سے حل کریگی خیرآباد بازار کی صفائی روزانہ بنیاد پر کرنے کے لئے ٹی ایم او جہانگیرہ کو عملہ بھیجنے کے لئے حکم دیا جبکہ خیرآباد بازار میں گذشتہ سال آتشزدگی سے متاثرہ دکانداروں کو معاوضہ دینے کی یقین دہانی کی ،کھلی کچہری میں ڈسٹرکٹ ممبر زاہد خٹک،عمران تبسم،ناظم خیرآبادکچکول خٹک،الف دین ،سرفراز خان اور درجنوں لوگوں نے بحث میں حصہ لیکر اپنے مطالبات پیش کئے۔