ایف بی آر چیئرمین کا دورہ طور خم مایوس کن تھا ،معراج الدین

ایف بی آر چیئرمین کا دورہ طور خم مایوس کن تھا ،معراج الدین

خیبر ایجنسی (بیورورپورٹ)لنڈی کوتل،ایف بی آر چیئرمین کا دورہ طورخم مایوسی کے سوا کچھ نہیں،اس اہم دورے میں کسٹم کلئیرنگ ایجنٹس کوایف بی آر چیئرمین سے دور رکھنا کسٹم کلیئر نس ایجنٹس کے ساتھ نا انصافی ہے ،طورخم کسٹم سٹیشن کے ذمہ داروں کی ناروا رویہ کی پر زور مذمت کرتے ہیںآل طورخم کسٹم کلیئرنس ایجنٹس کے چئیر مین معراج الدین نے میڈیا کو بتا یا کہ ایف بی آر چیئرمین طارق پاشاہ کے دورہ کسٹم سٹیشن طورخم سے امپورٹر اور ایکسپورٹرکو کافی توقعات وابستہ تھے جس کیلئے کسٹم ایجنٹس سخت انتظار میں تھے لیکن افسوس کہ کسٹم حکام طورخم نے ایک سوچھے سمجھے منصوبے کے تحت ان کو ہم سے دور رکھا انہوں نے کہا کہ کسٹم کلئیرنگ ایجنٹس کو بہت سے مسائل کا سامنا ہے جس میں کسٹم حکام کی امپورٹ اور ایکسپورٹ میں آئے روز نا جائز شرائط لاگو کرنا ہے اس حوالے سے ہم نے ایف بی آر چیئرمین کو آگا ہ کرنا چاہتے تھے لیکن افسوس کہ طورخم کسٹم حکام نے کستم کلئیر نس ایجنٹس کوملاقات کرنے سے دور رکھا اور مسائل حل کرنے کا بہترین موقع جان بوجھ کر ضائع کیا گیا جس کی وہ پور زور مزمت کرتے ہیں آخر میں انہوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ طورخم کسٹم سٹیشن کی موجودہ افسران کو کلئیرنگ ایجنٹس کیساتھ ناروا رویہ کا سختی سے نوٹس لے

مزید : پشاورصفحہ آخر /کراچی صفحہ اول