بخشالی ،طلباء اور عمائدین کا ووکیشنل سنٹر کی منتقلی کیخلاف مظاہرہ

بخشالی ،طلباء اور عمائدین کا ووکیشنل سنٹر کی منتقلی کیخلاف مظاہرہ

بخشالی(نمائندہ پاکستان ) پلو ڈھیری ووکیشنل ٹریننگ سنٹر کی منتقلی کے خلاف طلباء اور علاقے کے عوام کا احتجاجی مظاہرہ ،پلو ڈھیری مین روڈ ہر قسم ٹریفک کے لئے بند،فیصلہ واپس نہ لینے کی صورت میں مین رستم شاہراہ بلاک کرنے کی دھمکی ۔تفصیلات کے مطابق پلوڈھیری ووکیشنل ٹریننگ سنٹر کی منتقلی کے خلاف پلو ڈھیری اور ملحقہ علاقوں کے عوام اور طلباء نے شدید احتجاجی مظاہرہ کیا اور پلوڈھیری مین روڈ کو ہر قسم ٹریفک کے لئے بند کر دیا ،اس سلسلے میں مظاہرین نے مظاہرین نے احتجاجی ریلی بھی نکالی جس میں پلو ڈھیری خاص اور ملحقہ علاقوں کے عوام کے ساتھ ساتھ طلباء نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی مظاہرین نے کہا کہ تعلیم کسی قوم کے لئے زندگی اور موت کا مسئلہ ہے اور ہم کسی بھی صورت ووکیشنل ٹریننگ سنٹر کو یہاں سے منتقل نہیں ہونے دیں گے انہوں نے کہا کہ پلو ڈھیری کا علاقہ پہلے سے غربت ،بد امنی ،بے روزگاری اور سماجی ناہمواری کا شکار رہا ہے جبکہ ٹریننگ سنٹر کی یہاں سے منتقلی کی وجہ سے یہاں کی کئی نسلوں کا مستقبل مکمل طور پر تاریک ہو جائے گامظاہرین نے کہا کہ اس ناانصافی پر مبنی فیصلے پر عمل درآمد نہ ہونے کی صورت میں ہم مین رستم شاہراہ کو ہر قسم ٹریفک کے لئے بلاک کریں گے تا ہم بعد میں پی پی پی PK.29کے سیاسی رہنما اور عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما احمد علی خان نے عوام سے منگل تک مہلت مانگ کر معاملہ کو حل کرنے کی یقین دہانی کرائی اور عوام پر امن طریقے سے واپس ہو گئے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر /کراچی صفحہ اول