نوشہرہ ،پیرا میڈیکس اور کیمسٹ کی مطالبات کے حل کیلئے کل تک ڈیڈلائن

نوشہرہ ،پیرا میڈیکس اور کیمسٹ کی مطالبات کے حل کیلئے کل تک ڈیڈلائن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نوشہرہ(بیورورپورٹ) نوشہرہ کمیسٹ ایکشن کمیٹی اور پیرامیڈیکس کمیٹی نے احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر پیر کے بعد ہمارے مطالبات حل نہ ہوئے تو راہ راست اقدام پر مجبور ہوکر شٹر ڈاؤن اور جی ٹی روڈ کو بلاک کردیں گے اس سلسلے میں دونوں کمیٹیوں کا مشترکہ اجلاس زیر صدارت محمداسماعیل خان منعقد ہوا اجلاس سے جنرل سیکرٹری محمدعامل جمیل اور کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ نوشہرہ کلاں کے صدر عطاء اللہ خان نے بھی خطاب کیا اجلاس میں انہوں نے مختلف مطالبات پیش کئے کہ فارمیسی میں دو سال کے لئے توسیع کی جائے بی فارمیسی کے امتحانات اور سی فارمیسی کے حامل کمیٹیوں کے لئے منعقد کی جائے جبکہ فارمیسی رولز کے مطابق دو سال بعد سی کیٹگری بی کیٹگری کیلئے اہل ہوسکے اور بی فارمیسی کیلئے شیڈول کا خاتمہ کیاجائے اجلاس میں بتایا گیا کہ اس کاروبار سے ہزاروں لوگ وابسطہ ہیں اور نئے قانون کی وجہ سے تمام کیمسٹ برادری اپنے کاروبار بند کرنے پر مجبور نہ کیاجائے کیونکہ اکثریتی کیمسٹ کا تعلق پی ٹی آئی سے ہے آئندہ الیکشن میں حکومت اپنے لئے مشکلات پید انہ کریں پیر کو ہونے والے حکومت اور ایکشن کمیٹی کے مابین اگر مذاکرات کامیاب نہ ہوئے تو پھر مکمل شٹرڈاؤن ہڑتال ہوگا اگر پھر بھی ہمارے مطالبات پورے نہ ہوئے تو صوبائی حکومت کے خلاف بھرپور احتجاج کریں گے۔