وطن عزیز کے بچے بچے کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنا پی پی کا وژن ہے ،عاصمہ عالمگیر

وطن عزیز کے بچے بچے کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنا پی پی کا وژن ہے ،عاصمہ ...

پشاور( سٹا ف رپورٹر)سابق مشیربرائے وزیراعظم اورپاکستان پیپلزپارٹی کی مرکزی رہنماعاصمہ عالمگیرنے کہاہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے ہمیشہ ملازمین کومراعات دیئے ہیں اورغرباء ومساکین کی مالی معاونت کے کئی منصوبے اپنے دوراقتدارمیں شروع کئے تھے جس سے آج تک مستحق اورنادارافرادمستفیدہورہے ہیں،وطن عزیزکے بچے بچے کوزیورتعلیم سے آراستہ کرناپاکستان پیپلزپارٹی وژن ہے اوراس وژن کوملحوظ خاطررکھ کرسرکاری ملازمین کومراعات بھی دیئے گئے اورغریبوں اورنادارافرادکیلئے مالی تعاون کے منصوبے بھی شروع کئے گئے تھے۔ انہوں نے کہاکہ اساتذہ قوم کے معمارہیں اورانکی کاوشوں اورجدوجہدکی بدولت ملک کونایاب ہیرے میسرآتے ہیں تاہم محکمہ تعلیم میں تعینات افسران اوراہلکاراستاتذہ کاہرممکن تعاون کریں اوران کی حوصلہ افزائی کرے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے ڈائریکٹرابتدائی وثانوی تعلیم رفیق خٹک کے ریٹائرمنٹ کے موقع پرڈائریکٹریٹ ملازمین کی جانب سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر /کراچی صفحہ اول