تخت بھائی ،نرئی ولہ اراضی کیس ،درخواست گزار کا موقف درست

تخت بھائی ،نرئی ولہ اراضی کیس ،درخواست گزار کا موقف درست

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


تخت بھائی ( نامہ نگار ) ایڈیشنل سیشن جج تخت بھائی احتشام الحق دانشمند کی عدالت نے نرئی ولہ اراضی کیس میں دلائل مکمل ہونے کے بعد درخواست گزار میا ں قاسم شاہ کے موقف کو درست قرار دیتے ہوئے ان کے حق میں فیصلہ دے دیا۔تفصیلات کے مطابق نرئی ولہ چارسدہ روڈ تخت بھائی کے رہائشی میا ں قاسم شاہ ولد فضل اکبر نے نرئی ولہ میں واقع 22 جرب45مرلے اراضی اور غنی بنگلہ کی فروخت کے خلاف سول جج تخت بھائی مرزا کاشف اور بعد ازاں ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں دعوی دائر کیا تھامد عا علیہ کی جانب سے سیئنر قانون دان ملک یونس ایڈ وکیٹ جبکہ الزام علیہ کی طرف سے محمد کلیم ایڈ وکیٹ نے پیروی کی ایڈیشنل سیشن جج احتشا م الحق دانشمندنے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد درخواست گزار میا ں قاسم شاہ کے دعوی کو درست قرار دیتے ہوئے غنی الرحمن ولد عزیز الر حمن سکنہ شیر گڑھ کے22 جرب45مرلے اراضی ااور شیر نامی شخص کو غنی بنگلہ کی فروخت کے تمام سٹامپ پیپرز منسوخ کر دئیے۔