ملک طماش خان مہمند سپرد خاک

ملک طماش خان مہمند سپرد خاک

مہمند ایجنسی ( نمائندہ پاکستا ن) مہمند ایجنسی، مہمند قوم کے رہبر و ممتاز شخصیت ملک طماش خان ہفتے کے روز تحصیل پنڈیالئی عیسیٰ خیل مامو کور میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ مرحوم کے نماز جنازہ میں ہزاروں کی تعداد میں قومی مشران، عوام اور مختلف مکاتب فکر کے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ متوفی ملک یونس خان کے والد جبکہ ملک تاج خان کے بھائی تھے۔ مرحوم کی رسم قل کل بروز پیر اُن کے رہائش گاہ پنڈیالئی عیسیٰ خیل میں ادا کی جائیگی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر /کراچی صفحہ اول