پی ٹی آئی کی مقبولیت سے مخالفین کے اوسان خظا ہو گئے ہیں:شکیل ایڈووکیٹ

پی ٹی آئی کی مقبولیت سے مخالفین کے اوسان خظا ہو گئے ہیں:شکیل ایڈووکیٹ

بٹ خیلہ(بیورورپورٹ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیرشکیل خان ایڈوکیٹ نے کہاہے کہ پاکستان تحریک انصاف ما لاکنڈکے مقبولیت روزبروزاضافے کی وجہ سے مخالفین کے اوسان خطاہوچکے ہیں اورذہنی مریض بن گئے ہیں عوام آئندہ الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں کوتوقع سے بھی زیادہ ووٹ دیں گے کیونکہ سابقہ حکمرانوں نے عوام کودونوں ہاتھوں سے لوٹاگیاہے ۔ان خیالات کااظہارشکیل خان ایڈوکیٹ نے گزشتہ روزبالابٹ خیلہ میں ایک بڑے شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پرمختلف سیاسی پارٹیوں کے درجنوں کارکنان مستعفی ہوکرپاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوگئے اس موقع پرشکیل خان اوروممبرقومی اسمبلی جنیداکبرخان نے پارٹی میں نئے شامل ہونے والے کارکنوں کوپی ٹی آئی کے ٹوپیاں پہنادی گئی ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے پاکستان سے کرپشن اوربدعنوانی کے خاتمے کاعہدکیاہے عوام کوچاہیے کہ وہ عمران خان کے اس مشن کوعملی جامہ پہنانے کیلئے عمران کاساتھ دیجئے اورکرپٹ عناصرکے خاتمے میں اپنابھرپورکردارادارکریں ۔انہوں نے کہاکہ ائندہ الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں کیلئے راہ ہموارہوچکی ہے صر ف اورصر ف اعلان باقی ہے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر /کراچی صفحہ اول