رستم :سماج دشمن عناصر کیخلاف سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن،2اشتہاری گرفتار

رستم :سماج دشمن عناصر کیخلاف سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن،2اشتہاری گرفتار

رستم( نمائندہ پاکستان)رستم پولیس نے سرچ اینڈ گرینڈآپریشن کے دوران 2اشتہاری ملزمان دھر لئے ،ملزمان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور منشیات بر آمد ۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او مردان ڈاکٹر میاں سعید احمد کی خصوصی ہدایت پر ڈی ایس پی سرکل اعجاز خان کی قیادت میں ایس ایچ او تھانہ رستم نور محمد خان کی نگرانی میں بم ڈسپوزل سکواڈ کے علاوہ پولیس کے بھاری نفری کے ہمراہ رستم کے مضافاتی علاقہ مچھی ،چارگلی کا گرینڈ آپریشن کے دوران 2زمانہ بدنام اشتہاری دھر لئے دیگر کاروائی میں1کلاشنکوف ،ایک کالا کوف،ایک پستول مختلف ساخت کے 95عدد کار توس اور1475گرام اعلیٰ کوالٹی کے چرس بر آمد کر لئے جبکہ سیکورٹی ایکٹ کے تحت 4ملزمان ،غیر قانونی کرایہ داروں کے دس ملزمان ،سہولت کاروں کے 6ملزمان ،آوارہ گردی کے 8ملزمان ،انسداد کاروائی کے دس ملزمان گرفتار کر کے سرکاری مہمان بنادئے جبکہ غیر قانونی اور کاغذات نہ رکھنے کی مد میں 45موٹرسائیکل قبضے میں لے لئے ۔علاقہ سدھوم کے عوامی اور سماجی حلقوں نے ڈی ایس پی اعجاز خان اور ایس ایچ او نور محمد خان کو انکی فرض شناسی اور احسن کارکردگی پر خراج تحسین پیش کیا۔۔۔

مزید : پشاورصفحہ آخر /کراچی صفحہ اول