تعلیم کی بدولت ہی معاشرتی ترقی ممکن ہے ،ڈاکٹر عبید اللہ

تعلیم کی بدولت ہی معاشرتی ترقی ممکن ہے ،ڈاکٹر عبید اللہ

بونیر (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ضلع ناظم بونیر ڈاکٹر عبیداللہ نے کہاہے کہ تعلیم کی وجہ سے معاشرہ میں تبدیلی اسکتی ہیں ۔پر ائیویٹ تعلیمی ادارے تعلیم عام کرنے میں اہم کردار اداکررہی ہیں ۔اقراء سکول ایجوکیشن سسٹم پورے صوبہ کے پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے لئے ایک مثال ہیں ۔اگر ہم معاشرہ میں حقیقی تبدیلی لانا چاہتے ہے تو ہمیں معیاری تعلیم کی طرف توجہ دینا ہو گی ۔جس زمانے میں مسلمانوں کے ہاتھوں تعلیم تھی ۔اس زمانے میں ہم نے بہت ترقی کی ۔مگر جب سے مغربی قوتوں نے تعلیم کا کنٹرول اپنے ہاتھوں میں لیا ۔تو انہوں نے پوری دنیاں میں تباہی مچادی ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اقراء سکول ایجوکیشن سسٹم کے تحت سکالر شپ امتحان میں جماعت نہم وہ دہم کے ٹاپ ٹین طلباء میں انعامات تقسیم کرنے کے موقع پر بہ حیثیت مہمان خصوصی خطاب کے دوران کیا ۔سال 2018 میں سکالر شپ کے امتحان میں اقراء سکول اینڈ ڈگر نے جماعت نہم وہ دہم کے طلباء نے فرسٹ پوزیشنیں حاصل کی تھی ۔تقریب میں اقراء سکول کے دیگر برانچوں کے پوزیشن ہولڈر طلباء نے شرکت کی ۔تقریب میں طلباء نے نعت شریف ،ملی ترانے اور تقاریر پیش کئے ۔تقریب سے اقراء سکول اینڈ کالج کے صوبائی ڈائیریکٹر رحمان یوسف ۔ڈپٹی ڈائیریکٹر مشتاق یو سفزئی ۔اقراء سکول اینڈ کالج ڈگر کے پرنسپل شمس الرحمان نے بھی خطاب کئے ۔مقررین نے کہا کہ اقراء سکول ایجوکیشن سسٹم کی 25 سال پورے ہوگئے ہیں ۔ان 25 سالوں میں پورے صوبہ خیبر پختون خواہ میں چھوٹے بڑے 26 برانچز قائم ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہمارے تمام برانچز میں اسلامی تعلیمات پر خصوصی توجہ دی جاتی ہیں ۔ناظرہ قران شریف کے ساتھ ساتھ بچوں کو ترجمہ کے ساتھ قران پڑھایا جاتاہیں ۔مقررین نے تعلیم کی اہمیت بیان کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی تعمیر وہ ترقی میں تعلیم بنیادی کردار اداکررہی ہیں ۔ترقی یافتہ ممالک نے تعلیم ہی کی وجہ سے ترقی کے منازل طے کئے ۔ڈائیریکٹر رحمان یوسف نے کہا کہ جو تعلیمی ادارے کار وبار کے تحت سکول چلار ہے ہیں ۔وہ اصل میں تعلیم کو اور قوم کے بچوں کو تباہ کرر ہے ہیں ۔جو پیسہ بچوں کی بہترین تعلیم وہ تربیت پر خرچ ہو جائے ۔وہ بہترین سرمایہ کار ی ہیں ۔تقریب کے اختتام پر مہمان خصوصی نے پوزیشن ہولڈر طلباء میں انعامات تقسیم کئے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر /کراچی صفحہ اول


loading...