نوشہرہ ،نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مفتی امتیاز علی حقانی اور طالب علم زخمی

نوشہرہ ،نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مفتی امتیاز علی حقانی اور طالب علم زخمی

نوشہرہ(بیورورپورٹ) نوشہرہ میں جمعیت علماء اسلام کے صوبائی رہنما اور پی کے 12 کے سابق امیدوار مفتی امتیاز علی حقانی پر نامعلوم افراد کی اندھا دھند فائرنگ جس کے نتیجے میں مفتی امتیاز سمیت طالب علم شدید زخمی زخمیوں کو فوری طورپر ہسپتال پہنچادئیے گئے تفصیلات کے مطابق جمعیت علماء اسلام کے رہنما مفتی امتیاز نے پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ میں اور میرا طالب علم اپنے مدرسے کے ساتھ کھڑے تھے کہ اس دوران نامعلوم افراد نے آکر ہم پر اندھا دھند فائرنگ کرکے فرار ہوگئے جس کے نتیجے میں میں اور طالب علم شدید زخمی ہوگئے پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر /کراچی صفحہ اول