نوشہرہ ، موٹرکار سے ہاتھ باندھے ہوئے دو لاشیں برآمد

نوشہرہ ، موٹرکار سے ہاتھ باندھے ہوئے دو لاشیں برآمد

نوشہرہ(بیورورپورٹ)نوشہرہ کے علاقہ خطاب کورونہ میں موٹرکار سے ہاتھ باندھے ہوئے دو لاشیں برآمد مقتولین کو نامعلوم افراد نے اندھادھند فائرنگ کرکے قتل کردئیے تھے پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی تفصیلات کے مطابق نوشہرہ پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ نوشہرہ کے علاقہ رشکئی میرہ خطاب کورونہ میں ایک موٹرکار نمبرLJY6123میں دونامعلوم افراد کی لاشیں پڑی ہیں جس کے ہاتھ باندھے ہوئے ہیں پولیس نے کار اور لاشیں قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے جی ایچ کیوہسپتال لے گئے پوسٹ مارٹم کے مطابق ملزمان نے اندھادھند فائرنگ کرکے قتل کردئیے تھے مقتولین کی شناخت طلاء محمد ولد عبدالمنان سکنہ محبت آباد مردان اور طارق سکنہ بخشالی کے نام سے ہوئی پولیس نے لاشوں کو ورثاء کے حوالے کرکے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر /کراچی صفحہ اول