تیمرگرہ ،دو ماہ قبل اغواء ہونے والے بچے کی نعش برآمد

تیمرگرہ ،دو ماہ قبل اغواء ہونے والے بچے کی نعش برآمد

تیمرگرہ ( بیو رورپور ٹ ) دیرلویر میں دو ماہ قبل اغواء ہونے والے 8سالہ بچے زید کی لاش مالٹوں کے با غ میں ایک غار سے ملنے کے بعددوسرے روز بھی فضاء سو گوار رہی ،اس حوالے سے سماجی تنظیموں پر مشتمل دیرشہری اتحاد نے پریس کلب تیمرگرہ کے سامنے مظاہر ہ اور ذمہ دارن کو کیفردارتک پہنچانے کا مطالبہ کیا ،واضح ر ہے کہ گزشتہ برس 25دسمبر کو میدان کھڈ کے علاقہ سے 8 سالہ بچے زید خان کو اغوا ء کیا گیا تھا،تاہم گزشتہ روز علاقہ کو لوگوں کو مسجد میں پڑے خط کے ذر یعے بچے کی لاش حوالے سے معلوم ہوا ،پولیس کی بھاری نفری نے مذکورہ باغ سے زید و لد رحیم اللہ کی مسخ شدہ لاش برآمد کرکے دو مبینہ ملزمان کو حراست میں لے لیا جن سے تحقیقات جاری ہے ،دوسری جانب دیرشہری اتحاد کے زیر اہتمام تیمرگرہ پریس کلب کے سامنے بچے کے قتل کے خلا ف مظاہرہ اور زبردست نعرے بازی کی گئی ،اس موقع پر خطاب کر تے ہو ئے ممبر ضلع کونسل عالمزیب ایڈو کیٹ ،ابراش پاشا،اکبر خان ،فضل حسین ،عمران ٹھاکر ویگر نے فوری طور معصوم بچے کے قتل میں ملوث مجرموں کو کیفردارتک پہنچانے کا مطالبہ کیا ،ڈپٹی کمشنر سر مد سلیم اکرم ،ضلعی ترقیاتی کمیٹی کے چےئرمین حاجی سعید گل ،ڈی پی او نوشیرخان اور ڈسٹر کٹ ناظم حاجی محمدرسول خان نے متاثرہ گھرانے کے ساتھ اظہار تعزیت اور ذمہ داران کے خلا ف بھرپور اقدامات کی یقین دہانی کرا ئی ،واضح رہے کہ آٹھ سالہ بچے زید خان کو دوماہ قبل اغواء اور بعدازاں انتہا ئی بے دردری کے سا تھ قتل کیا گیا تھا،

مزید : پشاورصفحہ آخر /کراچی صفحہ اول