شیر گڑھ ،تخت بھائی میں کھلی کچہری کا انعقاد

شیر گڑھ ،تخت بھائی میں کھلی کچہری کا انعقاد

شیر گڑھ ( نما ئندہ پاکستان) ڈی پٹی کمشنر مردان ڈاکٹر عمران حامد شیخ کے تخت بھا ئی میں منعقد کی گئی کھلی کچہری نے رنگ لا یا کھلی کچہری کے دوسرے روز ایڈیشنل اسسنٹ کمشنر ارشد افریدی شیر گڑھ پہنچ گئے اور تمام متعلقہ سرکا ری اداروں کوہد ایت جا ری کیئے کہ 6 مارچ کو ڈی سی مردان کے دورہ شیرگڑھ تک تما م ادار ے بازار کی صفا ئی اور دیگ ر مسا ئل کا حل یقینی بنا ئیں بصورت دیگر اگر ڈی سی صاحب کو اسی روز کو ئی شکا یت ملی تو پھر اچھا نہیں ہو گا اس موقع پر انہوں نے ٹی ایم اے تخت بھا ئی ایری گیشن این ایچ پی کے ایچ اے اور انتظامیہ کے اہلکارو اور افسران کو طلب کیئے تھے انہوں نے شیرگڑھ کے مین بازار اور بر انچز بازاروں کا جا ئزہ لیا اور کھلی کچہری میں اٹھا ئے مسا ئل اور مشکلات نو ٹ کر دیئے انہوں نے محکمہ ایری گیشن کے افسران کو خصوصی طور پر ہدا یا ت جا ری کر دیئے کہ تجاوزات کے خلاف اپریشن کے دوران پید اہو نے والا گند فوری طور پر ہٹائے اور شیرگڑھ کے مین با زار کی صفا ئی کو ہر صورت میں ممکن بنا دیں ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر /کراچی صفحہ اول


loading...