بریکوٹ ،چوری کے ملزمان گرفتار ،سونا ونقدی برآمد

بریکوٹ ،چوری کے ملزمان گرفتار ،سونا ونقدی برآمد

بریکوٹ (نمائندہ پاکستان )بریکوٹ علاقہ کوٹہ میں مشہور چوری واردات میں ملوث ملزمان تھانہ غالیگے پو لیس نے گرفتار کر لیا، پولیس نے ملزمان کے نشاندہی پر چوری شدہ 40 تولہ سونا ، ایک لاکھ روپے نقد برآمد کر لئے۔ ڈی ایس پی سرکل بریکوٹ سید زمان شاہ خان نے ایس ایچ او تھانہ غالیگے رحیم خان ، شعبہ تفتش کے ا نچارج بہادر خان کے ہمرا تھانہ غالیگے میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہو ئے کہا کہ 14 دسمبر کو رات کے وقت بریکوٹ کے علاقہ کوٹہ میں فرمان علی ولد نوشیروان ساکن کوٹہ کے گھر سے نامعلوم افراد نے 40 تولے سونا ایک لاکھ روپے نقد چوری کرکے لے اڑی ، پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتش شروع کردی، میں نے ایک ٹیم جو ایس ایچ او تھانہ غالیگے رحیم خان، انچارج انوسٹی گیشن بہادر خان ، ریڈر ٹو ڈی ایس پی بریکوٹ خلیل الر حمن و دیگر افسران پر مشتمل تھا، نے دن رات ایک کر کے جد ید ٹیکنالوجی کے زریعے ملزمان تک رسائی حاصل کی، واردات میں ملوث ملزم محمد اعظم ولد سید احمد خان ساکن کبل ہزار ہ کو مانیار سے گرفتارکرکے ان کے نشاندہی پر دوسرا ساتھی شیر باز خان ولد فراز خان ساکن امانکوٹ مینگورہ کر گرفتار کر لیا، ملزمان نے پولیس کو اعتراف جرم کر تے ہو ئے چوری شدہ سونا اور نقد رقم کے نشاندہی کی، پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہو ئے ایک جیولرز کے دکان سے سونا بر امد کر لیا، ۔ اس موقع پر ڈی ایس پی بریکوٹ سید زمان شاہ خان مزید کہا کہ مذکورہ واقعہ اپنے نوعیت کا ایک منفرد کیس تھا، مگرپولیس نے دن رات کے محنت رنگ لے آئیں ، اور اصل ملزمان تک رسائی حاصل کی، انہوں نے عوام سے اپیل کرتے ہو ئے کہا کہ جرائم کے روک تھام میں پولیس کے ساتھ تعاون کر یں اور اطلاع کنندہ کا نام صغہ راز میں رکھا جا ئیگا

مزید : پشاورصفحہ آخر /کراچی صفحہ اول