اسماء قتل کیس انسداد دہشتگردی عدالت میں منتقل کیا جائے ،حمایت اللہ مایار

اسماء قتل کیس انسداد دہشتگردی عدالت میں منتقل کیا جائے ،حمایت اللہ مایار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مردان ( بیورورپورٹ) ضلع ناظم حمایت اللہ مایار نے آسماء قتل کیس کا مقدمہ انسداد دہشت گردی کی عدالت میں چلانے اورملزم کو نشان عبرت بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ گرفتار ملزم تحریک انصاف کا رکن اسمبلی افتخار مشوانی کے رشتہ دارہے اوراسے فائدہ پہنچانے کے لئے آئے روز ریلیاں نکال رہے ہیں اپنے ایک ویڈیو بیان میں ڈسٹرکٹ ناظم اور اے این پی کے ضلعی صدرحمایت اللہ مایار نے کہاکہ ملزم کے اعترافی بیان کے بعد زینب قتل کیس کی طرح اس مقدمے کی روزانہ کی بنیادوں پرسماعت کی جائے اور ملزم کو جلد ازجلد کیفر کردار تک پہنچاکر مظلوم خاندان کو انصاف فراہم کیاجائے اور دیگر بچوں کو احساس تحفظ فراہم کیاجائے انہوں نے کہاکہ اے این پی نے اس کیس کے حوالے سے تمام کے تمام حقائق سامنے لائے جو سب کے سب سچ ثابت ہوئے اور ملزم کا اعترافی بیان اس کا واضح ثبوت ہے انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کو ڈی پی او کے حق میں ریلیاں نکالنا زیب نہیں دیتی انہوں نے مزید کہاکہ پی ٹی آئی اس واقعہ کو چھپانا چاہتی تھی اورملزم کے اعترافی بیان کے باوجود افتخار مشوانی نے اپنے تقریر میں کہہ رہے ہیں کہ بچی سے کسی قسم کی ذیادتی نہیں ہوئی ہے انہوں نے کہاکہ اے این پی آرام سے نہیں بیٹھے گی اور ظلم کے خلاف آواز اٹھاتے رہے گی ۔

Bac