خیبر ایجنسی ،میاں گانو کلی کے سرکردہ مشران کی پی ٹی آئی میں شمولیت

خیبر ایجنسی ،میاں گانو کلی کے سرکردہ مشران کی پی ٹی آئی میں شمولیت

خیبر ایجنسی بیورورپورٹ) لنڈیکوتل پیروخیل میاگانوں کلی کے سرکردہ مشران کا پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوگئے گزشتہ روز لنڈیکوتل پیروخیل میاگانوں کلی میں پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کے حوالے سے ایک تقریب منقعد ہوا جس میں حاجی پاکستان میاں حاجی عجب نور میاں حاجی حیانور میاں ،حاجی فرید میاں حاجی مستقیم میاں حضرت علی میاں اور حسین میاں اپنے خاندانوں سمیت پی ٹی ائی میں شامل ہوگئے شمولیتی تقریب سے پی ٹی ائی کے رہنما ؤں حاجی شاہد شینواری ،عدنان شینواری ،ضرب اللہ شینواری ،حسین افریدی ،محمد حکیم افریدی ،فخرالدین شینواری غلام حیدر افریدی ،صداقت شینواری نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے چئیر مین عمران خان نے لوگوں میں شعور بیدار کیا کہ وہ نے چہروں کو سامنے لا رہے ہیں اب دوسرے سیاسی پارٹیاں بھی نئے چہرے سامنے لا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ چالیس سالوں سے قبائلی علا قوں میں کسی نے تر قیا تی کام نہیں کئے اب قبائلی عوام میں بھی شعور بیدار ہو گیااور بھی اپنے علاقو ں سے نئے لوگ منتخب کر کے اسمبلی بھیجے گے تا کہ لوگوں کی محرومیاں ختم ہو سکے شاہد شنواری نے کہا کہ انہوں نے ہمیشہ غریب قبائل کو درپیش مشکلات کے حل کرانے کے لئے ہر فورم پر اواز اٹھائی ہیں اور اٹھاتے رہیں گے انہوں مذید کہا کہ خیبر ایجنسی لنڈیکوتل عرصہ دراز سے پانی ،بجلی صحت ،تعلیم جیسے مسائل سے دوچار ہیں لیکن ابھی تک کسی نے ان کے مسائل حل نہیں کئے جوکہ افسوس کا مقام ہیں انہوں نے کہاکہ اگر تحریک انصاف اقتدار میں اجائے توغریب قبائل کے مسائل حل کرانے کی بھر پور کوشش کریگا ،

مزید : پشاورصفحہ آخر /کراچی صفحہ اول


loading...