تبدیلی کے دعویداروں نے ملک میں گالم گلوچ کی سیاست متعارف کرائی :اورنگزیب ہوتی

تبدیلی کے دعویداروں نے ملک میں گالم گلوچ کی سیاست متعارف کرائی :اورنگزیب ہوتی

مردان( بیورورپورٹ )پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر نوابزادہ اورنگزیب خان ہوتی نے کہاہے کہ تبدیلی کے دعویداروں نے ملک میں گالم کلوچ کی سیاست متعارف کر دی ہے ۔ہسپتالوں میں مریض تڑپ تڑپ کر مر جاتے ہیں لیکن کوئی پوچھنے والا نہیں۔آنے والے انتخابات میں عوام ووٹ کی طاقت سے بدلہ چھکائیں گے۔وہ یونین کونسل گلی باغ میں شمولیتی جلسے سے خطاب کررہے تھے۔جلسے سے ضلعی نائب ناظم اسد علی،ذیشان خان،عدنان زیب اور دیگر نے بھی خطاب کیا جبک اس موقع پر یوسف خان،میر زادہ ،عمران اور دیگر نے اپنے ساتھیوں سمیت مختلف پارٹیوں سے مستعفی ہو کر پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔مقرر ین نے کہاکہ ساڑھے چار سال میں صوبائی حکومت کوئی بڑا منصوبہ شروع نہ کرسکی اور اب جب حکومت کے دن گنے جاچکے ہیں تو عوام کو دھوکہ دینے کے لئے فلائی اورز اور پارک پر کام شروع کردیا ہے لیکن عوام انکی اصلیت جان چکے ہیں اور آنے والے انتخابات میں ان سے بدلہ لیں گے۔انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ ورکروں کو عزت دی ہے اور انکے جائز مسائل حل کئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ سرکاری ملازمین کو جتنی مراعات پیپلز پارٹی کی حکومت نے دی ہے انکی مثال نہیں ملتی۔دوسروں پر کرپشن کے الزامات لگانے والوں کو پہلے اپنے گریبانوں میں جھانکنا چاہےئے۔انہوں نے کہا کہ مردان میں گزشتہ حکومت میں پیپلز پارٹی نے جو چلڈرن ہسپتال شروع کیا تھا اسے ایک وارڈ میں تبدیل کرنے کے فیصلے کے خلاف جیالے نکلیں گے اور حکومت کو اس فیصلے کو واپس لینے پر مجبور کردیں گے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر /کراچی صفحہ اول


loading...