ضلع مردان :حالیہ خانہ و مردم شماری کے بعد انتخابی حلقوں میں ردو بدل کا قوی امکان

ضلع مردان :حالیہ خانہ و مردم شماری کے بعد انتخابی حلقوں میں ردو بدل کا قوی ...

تخت بھائی (نامہ نگار) ضلع مردان میں حالیہ خانہ و مردم شماری کے بعد انتخابی حلقوں میں ردوبدل کا قوی امکان،تفصیلات کے مطابق انتہائی باخبر زرائع سے معلوم ہوا ہے کہ حالیہ خانہ ومردم شماری کے بعد تحصیل تخت بھائی کے دو صو بائی حلقوں پی کے 26اور پی کے27 میں بعض یونین کونسلز کو دوسرے حلقوں میں شامل کیا گیا ہے۔ یونین کونسل گوجر گڑھی ،جو انتظامی طور پر تحصیل مردان اور صوبائی اسمبلی کے پی کے26کا حصہ ہے وسیع آبادی پر مشتمل ہے ان نئی مردم شماری اور انتخابی حلقوں کی ردو بدل کے بعد اسے پی کے 23یا پی کے 30میں شامل کیا جارہا ہے۔ اسی طرح یوسی ٹکر جو پی کے27کا حصہ ہے کو پی کے 26میں شامل کرنے کا قوی امکان ہے ۔ جبکہ پی کے28کے یوسی میاں عیسٰی کو کو پی کے 27میں شامل کیاجارہا ہے۔ نئے حلقہ بندیوں کے افواہوں سے سیاسی پارٹیوں اور ان کی امیدواروں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے ۔ تاہم ختمی فیصلہ الیکشن کمیشن 28فروری کو کریں گے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر /کراچی صفحہ اول