بخشالی میں بجلی چوروں کیخلاف کارروائی ،متعدد کیخلاف مقدمات درج

بخشالی میں بجلی چوروں کیخلاف کارروائی ،متعدد کیخلاف مقدمات درج

بخشالی(نمائندہ پاکستان) پیسکو بخشالی سب ڈویژن کے ایس ڈی او کے بخشالی کے مختلف علاقوں میں کنڈہ مافیا کے خلاف چاپے ،متعدد کنڈہ مافیا کے مجرمان کے خلاف ایف آئی آر درج ،متعدد نادہندہ گان سے بقایا جات کی مد میں ہزاروں روپوں کی ریکوری ،تفصیلات کے مطابق پیسکو ایکسین مردا ن ڈویژن فیاض خان کی خصوصی ہدایت پر ایس ڈی او بخشالی سب ڈویژن حیدرعلی خان نے محکمانہ کاروائی کرتے ہوئے بخشالی اور اس کے مضافات میں کنڈہ مافیا کے متعدد مجرموں کے خلاف ایف آئی آر درج کئے ہیں اس موقع پر ایس ڈی اور کے ہمراہ یونین کے نمائندے مسلم شاہ ،عزیزلاسلام ،شمس الوہاب کے علاوہ دیگر اہلکار اور پولیس نفری بھی موجود تھی جبکہ کاروئی کے دوران علاقہ میں لائن پر موجود تمام کنڈے اکھاڑ کر ہٹائے گئے جبکہ متعدد ناہندگان سے متعدد روپوں کی ریکوری بھی کی گئی اس موقع ہر ایس ڈی او بخشالی سب ڈویژن حیدر علی خان نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پیسکو اہلکار کنڈہ کلچر اور نادہندگان کے خلاف مہم کے طور پر کاروائی کر رہے ہیں تاکہ موجودہ بجلی بحران پر قابو پایا جا سکے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر /کراچی صفحہ اول


loading...