مردان ،پی ٹی آئی کی پولیس کے حق میں اور ضلع ناظم کیخلاف ریلی

مردان ،پی ٹی آئی کی پولیس کے حق میں اور ضلع ناظم کیخلاف ریلی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مردان (بیورورپورٹ )پا کستان تحریک انصاف ضلع مردان نے پو لیس کے حق میں اور ضلعی نا ظم کے خلا ف ریلی نکا لی اور کا لج چوک میں روڈ کو ٹر یفک کے لئے بند کر کے جلسہ منعقد کیا ۔ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینر اُٹھا رکھے تھے جن پر اداروں کے استحکام ، غنڈہ گردی کی مذمت ، خیبر پختونخوا پولیس کو سلام اور دیگر نعرے درج تھے۔مظا ہر ین سے خطا ب کر تے ہو ئے قومی اسمبلی کے رکن مجاہد خان ، ارکان صوبائی اسمبلی افتخار علی مشوانی ، زاہد درانی، طفیل انجم ،تحصیل ناظم ایوب خان ،ناظم کونسلر اتحاد کے صوبائی صدر ساجد اقبال ،پارٹی کے ترجمان انجینئر عادل نواز ،ضلع کونسل میں اپوزیشن لیڈر ملک شوکت اوردیگر نے کہا کہ اسما ء کیس میں پولیس کی کارکردگی سب کے سامنے ہے گاؤں کا جرگہ اور مقتولہ کے والدین نے مردان پولیس کی محنت اور انتھک جدوجہد کو سراہا ہے تاہم بعض لوگوں نے اس ایشو کو بھی اپنے سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کرنے کی کوشش کی ۔مقررین نے کہا کہ ضلعی حکومت اور ضلع ناظم کی جانب سے سرکاری افسران کے ساتھ منفی رویہ اور اداروں میں بے جا مداخلت سے باز رہنا چاہیئے۔اُنہوں نے کہا کہ ضلع نا ظم نے اپنا رویہ درست نہیں کیا تو بھر پور ان کے خلاف احتجا جی تحریک چلا ئیں گے ۔