ڈاکٹروں کی جانب سے ہڑتال بلا جواز ہے ،عالمزیب ایڈوکیٹ
تیمرگرہ ( بیو رورپور ٹ )ڈاکٹرز کی جانب سے ہڑتال بلا جواز ہے ،ڈی ایچ کیو تیمرگرہ ایمرجنسی سروس میں پرو فیشنل عملہ تعینات کیا جائے ۔پی پی پی دیرلویر کے سیکرٹری انفارمیشن و سٹی ناظم تیمرگرہ عالمزیب ایڈو کیٹ نے میڈیا بریفنگ میں واضح کیا کہ گزشتہ روز ایم ایس ایف ( طبیبان بے سر حد ) کے ایمرجنسی وارڈ میں ڈاکٹروں کے مبینہ غفلت سے باجوڑ کے رہایشی کا 8ماہ کا بچہ جاں بحق ہوا تھا جس کے خلا ف شہریوں نے تیمرگرہ اسپتال کے سامنے مظاہرہ کیا،انہوں نے کہا کہ غفلت میں ملوث عملے کے خلا ف کاروائی کی بجا ئے ڈاکٹروں کی جانب سے اُ لٹا ہڑتال کرنا سمجھ سے بالا تر ہے ،انہوں نے ایمرجنسی وارڈ میں پی ایم ڈی سی سے رجسٹر ڈ کوالیفائیڈ عملے تعینات کرنے کا مطالبہ کیا