کھلی کچہریوں کے انعقاد کا بنیادی مقصد عوام کے مسائل مقامی سطح پر حل کرنا ہے،ڈی سی دیرعثمان محسود

کھلی کچہریوں کے انعقاد کا بنیادی مقصد عوام کے مسائل مقامی سطح پر حل کرنا ...

پشاور( سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر ضلع دیر اپر عثمان محسود نے کہا ہے۔ کہ کھلی کچہریوں کا مقصد عوام کے مسائل کو مقامی سطح پر حل کرنا ہے اور عوام کا براہ راست سرکا ری افسران کو رسائی حاصل کرنا ہے۔ وہ واڑی کارودارہ دیر اپر میں کھلی کچہری کے موقع پرعوام سے خطاب کر رہے تھے۔اس موقع پر ممبر صوبائی اسمبلی صاحبزادہ ثناء اللہ مختلف محکموں کے ضلعی سربراہوں کے علاوہ معززین علاقہ اور عوام کی کثیر تعداد بھی موجود تھی ۔ڈی سی دیراپر نے صوبائی چیف سیکریڑی کی خصوصی ہدایات کے تحت کارودارہ میں کھلی کچہری لگائی ۔ جس میں عوام نے درپیش مسائل سے متعلق ان کو آگاہ کیا ۔ ڈی سی نے ان کی فوری حل کے لئے بعض محکموں کو موقع پر احکامات جاری کیں۔عثمان محسود نے کہا کہ سرکاری حکام عوام کے خادم ہیں لہذا وہ پوری تندہی سے عوام کے مسائل حل کرنے کے لئے اپنی ذمہ داریوں کو پورا کریں ۔ اُنہوں نے خبردار کیا کہ اس سلسلے میں غفلت کے مرتکب حکام کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔ اُنہوں نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ ذاتی مفادات کی بجائے اجتماعی مفادات کو ترجیح دیں ۔ اُنہوں نے کہا کہ قومی مسائل کے حل کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر /کراچی صفحہ اول