ہنگو، پولیس کی کامیاب کاروائی،مغوی تین گھنٹوں کے اندربازیاب،3 اغواکارگرفتار

ہنگو، پولیس کی کامیاب کاروائی،مغوی تین گھنٹوں کے اندربازیاب،3 اغواکارگرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ہنگو(بیورورپورٹ)ہنگوتھانہ ٹل پولیس کی کامیاب کاروائی۔مغوی تین گھنٹوں کے اندربازیاب۔تین اغواکارگرفتار۔واقعہ زاتی تنازعہ بتایا جاتاہے۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ ٹل پولیس نے بس اڈہ سے اغواہونے والے نوررحمان کوتین گھنٹوں کے اندراندرعلاقہ ڈپہ محمدزئی ٹل سے اغواکاروں کی چنگل سے بازیاب کراکر تین اغواکاروں پیاوخان،عمران احمداورمحمدخان کوگرفتارکرلیا۔تھانہ ٹل پولیس نے ملزمان کے خلاف اغوائیگی کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق واقعہ زاتی تنازعہ کی وجہ سے رونما ہوا۔