حسن ابدال،22سالہ نوجوان کی پھندے سے لٹکتی نعش برآمد
حسن ابدال(تحصیل رپورٹر)تھانہ صدر کی حدود میں واقع گاوں سلطان پور کے رہائشی 22سالہ نوجوان کی نعش پھندے سے لٹکتی نعش گھر کے کمرے سے برآمد کر لی گئی۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز محلہ سیداں والا سلطان پور کے رہائشی نوجوان فیضان شاہ ولد ابرار شاہ کی نعش اس کے کمرے سے برآمد ہوئی۔نعش کے گلے میں پھندا موجود تھا اور وہ کمرے میں لٹک رہی تھی۔اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش قبضے میں لے لی اور اسے ٹی ایچ کیو حسن ابدال پہنچا دیا گیا جہاں اس کا پوسٹ مارٹم کیا جائے گا۔پولیس زرائع کے مطابق ابتدائی طور پر وجہ قتل خودکشی معلوم ہوتی ہے مگر حتمی طور پر پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے پر حقائق سامنے لائے جا سکتے ہیں۔