حسن ابدال،رکشہ الٹنے سے ایک شخص جاں بحق
حسن ابدال(تحصیل رپورٹر)حسن ابدال کے گاوں خلقداد کا رہائشی رکشہ الٹنے سے جان کی بازی ہار بیٹھا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر کی حدود میں واقع گاوں خلقدار کا پچاس سالہ رہائشی محمد ایوب ولد حق نواز رکشے پر سیمنٹ لوڈ کر کے گاوں جا رہا تھا کہ رکشہ حادثہ کا شکار ہو کر الٹ گیا جس کی زد میں آ کر محمد ایوب شدید زخمی ہو گیا اور ہسپتال لے جانے سے قبل موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا۔ پولیس نے قانونی کاروائی کے بعد نعش ورثہ کے حوالے کر دی۔