راجہ فاروق حیدرکا ٹنڈالی شجرکاری تقریب میں پہنچنے پر شانداراستقبال

راجہ فاروق حیدرکا ٹنڈالی شجرکاری تقریب میں پہنچنے پر شانداراستقبال

مظفرآباد(بیورورپورٹ) وزیراعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان کا ٹنڈالی شجرکاری کی تقریب کے موقع پر مسلم لیگ ن کے نوجوان رہنما اعجاز مغل نے کارکنوں کے ہمراہ فقیدالمثال استقبال کیا۔ ٹنڈالی میں واٹر سپلائی کی فراہمی کیلئے ابھی وزیراعظم نے یقین دلایا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم آزاد کشمیر گزشتہ روز محکمہ جنگلات کے زیر انتظام شجرکاری کی تقریب میں شرکت کیلئے ٹنڈالی فاریسٹ کمپلیکس پہنچے تو دیگر سرکاری محکمہ جات کے آفیسران کے علاوہ سول سوسائٹی کی جانب سے بہترین نمائندگی کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے عہدیدار اعجاز مغل نے کارکنوں کے ہمراہ وزیراعظم کو آمد پر گرمجوشی کے ساتھ خوش آمدید کہا اور ان کا ٹنڈالی میں پہلی مرتبہ تقریب میں آمد پر شکریہ ادا کیا ۔ اس موقع پر ٹنڈالی کے شہریوں نے وزیراعظم کے نوٹس میں لایا کہ اس علاقے میں پینے کے صاف پانی کی شدید قلت ہے اس تجویز پر وزیراعظم نے ان شہریوں کو یقین دلایا کہ ٹنڈالی میں صحت و صفائی کے مسائل کے فوری حل کیلئے اقدامات عمل میں لائے جائینگے اور واٹر سپلائی کی فراہمی کیلئے مستقبل قریب میں ٹھوس اقدامات کا ثمر زمین پر آنا شروع ہوگا۔ لیگی نوجوان رہنما اعجاز مغل نے اس یقین دہانی پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر /راولپنڈی صفحہ آخر /کراچی صفحہ اول


loading...