کوالٹی ایجوکیشن کیلئے والدین بھی اپنی ذمہ داریاں نبھائیں،ماہرین تعلیم

کوالٹی ایجوکیشن کیلئے والدین بھی اپنی ذمہ داریاں نبھائیں،ماہرین تعلیم

مظفرآباد(بیورورپورٹ)ماہرین تعلیم جموں کشمیر انجمن اساتذہ کے رہنماؤں ضلعی تعلیمی انتظامی آفیسران نے وادی لیسواہ میں میر مشتاق احمد شیخ کی الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے میں کوالٹی آف ایجوکیشن میں بہتری کی زمہ داری صرف اساتذہ کرام ہی پر عائد نہیں کی جا سکتی بلکہ والدین اور معاشرہ بھی اپنی زمہ داریوں کو پورا کرنے میں اپنا کردار ادا کرے تاکہ ملک و قوم میں با صلاحیت و باکرداع قوم پیدا ہو سکے وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کی موجودہ حکومت وادی نیلم میں فروغ تعلیم اور کوالٹی آف ایجوکیشن کے حولے سے موثر اقدامات کر رہی ہے اور اساتذہ اکرام کو معاشرے کا باوقاع شہری بنانے میں حکومت اپنی زمہ داریاں پورا کر رہی ہے ،سپیکر اسمبلی شاہ غلام قادر کے ویژن کے عین مطابق وادی نیلم میں کوالٹی آف ایجوکیشن کو بہتر بنانے کیلئے محکمہ تعلیم نیلم اپنے تمام تر وسائل کو برؤ کار لاتے ہوئے مثالی نتائج دینے کے لیئے کوشاں ہے ،میر مشتاق احمد شیخ نے اپنے سروس کے دوران علاقے میں فروغ تعلیم کیلئے جو خدمات سرانجام دی ہیں محکمہ تعلیم نیلم ان کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرنیلم سردار قمر الزمان آکاش ،ڈپٹی ایجوکشن آفیسر سرور حسین اعوان ،اے ای او راجہ منیر احمد،پرنسپل خالد منظورمفتی،سابق ڈی ای او مقبول حسین یاد،انجمن اساتذہ کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ معراج خالد،صدر معلم ہائی سکول جبڑ باڑیاں محمد یوسف بلوچ ،صدر معلم ہائی سکول چلہانہ عبدالقیوم مغل ،سمیت دیگر مقررین نے تقریب سے خطاب کیا تقریب ادارے کے صدر معلم محمد اشرف اعوان کی صدارت میں مننعقد ہوئی، تقریب میں ادارے سے ریٹائرڈ ہونے والے سینئر مدرس میر مشتاق احمد شیخ ،میر منظور احمد نمبردار نصیب حسین ،ٹیچر آرگنائزیشن کے سابق مرکزی نائب صدر میاں رشید شاکر ،راجہ خورشید انور ،عبدالعزیز آزاد ،فاریسٹ گارڈ ایسو ایشن کے پرویز اختر میر،پرویز قریشی ، حسن الدین صدیقی ،بہاؤ الدین ساجد نو منتخب صدر نیلم بار ایسوسی ایشن میر بشارت حسین ایڈووکیٹ ،راجہ بشارت سمیت دیگر نے میر مشتاق احمد شیخ کو ان کی پیرانہ سالی پر ان کی تعلیمی و سماجی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور مختلف تحائف بھی پیش کئے گئے ،مقامی افراد نے ان کو ایک بڑے جلوس کی صورت میں ان کو اپنے گھر تک پہنچایا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر /راولپنڈی صفحہ آخر /کراچی صفحہ اول


loading...