نسل نوکی جدیدتقاضوں کے مطابق تعلیم و تربیت ناگزیر ہے،ڈی سی مظفرآباد

نسل نوکی جدیدتقاضوں کے مطابق تعلیم و تربیت ناگزیر ہے،ڈی سی مظفرآباد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مظفرآباد(بیورورپورٹ)ڈپٹی کمشنر مظفرآباد مسعود الرحمن نے کہ ہے کہ نسل نو کی جدید تقاضوں کے مطابق تعلیم و تربیت ضروری ہے، جواں سال نسل نے ملک وقوم کی بھاگ دوڑ سنبھالنی ہے، آج کا بچہ کل کا حکمران ، ایڈمنسٹریٹر ہے، تعلیمی ادارے تعلیم کے ساتھ تربیت پر بھی توجہ دیں، یوتھ کو مثبت و تعمیری سرگرمیوں کی جانب سے راغب کرنا وقت کا تقاضا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پوست گریجویٹ کالج مظفرآباد میں ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے منعقدہ یوتھ ا نگیج منٹ سیمینار میں بحثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا، تقریب سے پرنسپل ملک ارشد عزیز، ایس ایس پی راجہ اکمل خان، تحصیلدار حماد بشیر، راشد حبیب، سینئر صحافیوں سید آفاق حسین، سردار ذوالفقار علی، پروفیسر اعجاز نعمانی، پروفیسر طاہرہ پیرزادہ ، تصور مختار، راجہ تبارک، مدیحہ نے خطاب کیا، انہوں نے کہا پوسٹ گریجویٹ کالج ایک مثالی تعلیمی ادارہ ہے اس تعلیمی ادارے نے سیاست دان، حکمران اور بیورو کریسی کے بڑے بڑے نام پیدا کئے، انہوں نے کہا کالج کے پرنسپل کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آج اس کالج کا تعلیمی ماحول بہت بہتر ہے، ایک وقت ایسا بھی تھا اس کالج میں بچے داخل کرتے وقت سوچتے تھے انہوں نے کہا جواں سال نسل قومی معاملات میں اپنی دلچسپی کا اظہار کرئے ، منفی سرگرمیوں سے پرہیز کیا جائے، سیمینار کے اختتام پر سوال و جواب کا نشست بھی منعقد ہوئی، شہری مسائل بر طلباء و طالبات کے ضلعی انتظامیہ سے سوالات کئے ڈپٹی کمشنر مسعود الرحمن اور ایس ایس پی راجہ اکمل نے طالب علموں کے سوالات کے جوابات دیئے، طلباء نے سیمینار کے انعقاد پر ضلعی انتظامیہ باالخصوص ڈپٹی کمشنر کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کا یہ اقدام مثبت اور قابل بخش ہے ۔۔