مظفرآباد،پولیس کی کاروائی منشیات فروش گرفتار،ہیروئن برآمد

مظفرآباد،پولیس کی کاروائی منشیات فروش گرفتار،ہیروئن برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مظفرآباد(بیورورپورٹ)پولیس تھانہ سول سیکرٹریٹ کی کارروائی ۔ منشیات فروش طاہر نیازی رنگے ہاتھوں گرفتار ۔400گرام ہیروئن برآمد ۔تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ سول سیکرٹریٹ راجہ زاہد عمر خان نے ڈی ایف سی سید توقیر گیلانی اور دیگر نفری کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش طاہر نیازی ولد ظفر نیازی ساکنہ کھم درنگ کو رشید آباد سے گرفتار کرکے ملزم ے چار سو گرام ہیروئن برآمد کرتے ہوئے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے ۔گرفتار منشیات فروش طاہر نیازی کے بارہ میں معلوم ہوا ہے کہ ملزم عادی منشیات فروش ہے اور اس سے قبل اس پر 20سے زائد مقدمات درج ہیں مگر اثر و رسوخ کی وجہ سے ملزم کو آج تک کسی مقدمہ میں بڑی سزا نہیں ہوئی ۔منشیات فروش کی گرفتاری پر عوامی ،سیاسی ،سماجی حلقوں نے سول سیکرٹریٹ پولیس کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔