لنگرپورہ ٹھوٹھہ سٹیلائٹ ٹاوئنز میں واٹر سپلائی سکیمپر کام شروع نہیں کیا گیا،ایکشن کمیٹی

لنگرپورہ ٹھوٹھہ سٹیلائٹ ٹاوئنز میں واٹر سپلائی سکیمپر کام شروع نہیں کیا ...

مظفرآباد(بیورورپورٹ)لنگرپورہ ٹھوٹھہ سٹیلائٹ ٹاوئنز میں ابھی تک واٹر سپلائی سیکم پر کام شروع نہیں کیا گیا ہے جس کے باعث خدشہ ہے کہ منصوبہ میراتنولیاں ہاوسنگ سیکم کی طرح ناکام ہو جائے گا سٹیلائٹ ٹاوئنز پلاٹوں کی قرعہ اندازی رواں ماہ متوقع ہے جس کے لیے ضروری ہے کہ پلاٹ حاصل کرنے والے ہر فرد کو موقع پرہی پلاٹ نمبر الاٹ کیاجائے تاکہ وہ بعد میں پلاٹ کی نشاندہی کے لیے محکمہ کے اہلکاروں کی خوشامد پر مجبور نہ ہو اور لوگ نہ ہی کسی قسم کی مقدمہ بازی میں اپنا پیسہ اور وقت برباد کریں ۔ ان خیالات کا اظہار لنگرپورہ ٹھوٹھہ سٹیلائٹ ٹاوئنز ایکشن کمیٹی نے آج مرکز ی ایوان صحافت میں ایک ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ایکشن کمیٹی کے ذمہ داراں فصیل جمیل کاشمیری اسدعلی قریشی ،نعمان ترین ،خواجہ نذیر احمد محمودمسعودی میراحمد رضا خواجہ فاروق احمد نذیر حسین اور طاہر مسعود نے کہاکہ مظفرآباد شہر میں کوئی ایک ہاوسنگ سیکم کامیاب ہونا ضروری ہے کیونکہ اس سے قبل جتنی ہاوسنگ سکیمز بنائی گیءں تمام ناکام رہیں۔ جس کی وجہ ان سکیمز کی غلط پلاننگ تھی۔ انہوں نے کہاکہ لنگرپور ہ ٹھوٹھہ سٹیلائٹ ٹاوئنز کی قرعہ اندازی کے وقت سکیم کا مکمل نقشہ پلاٹس کی نمبر نگ کے ساتھ موقع پر آویزاں ہوناچائیے تاکہ پلاٹس حاصل کرنے والوں کو موقعہ پر نشاندہی حاصل ہوجائے

مزید : پشاورصفحہ آخر /راولپنڈی صفحہ آخر /کراچی صفحہ اول


loading...