مظفرآباد،ٹھیکیدارلوئر چھتر ہائی کورٹ کی سیوریج لائن نامکمل چھوڑ کر غائب

مظفرآباد،ٹھیکیدارلوئر چھتر ہائی کورٹ کی سیوریج لائن نامکمل چھوڑ کر غائب

مظفرآباد(بیورورپورٹ)ایم ایل اے ہاسٹل کے قریب لوئر چھتر روڈ پرہائی کورٹ کی سیوریج لائن نامکمل چھوڑ کر ٹھیکیدار غائب، سیوریج کا گندہ پانی لوئر چھتر روڈ پر بہنے لگا۔تعفن وبدبو کے باعث عوام پریشان، متعلقہ شہری اداروں کو سیوریج لائن وبند گٹر کھولنے کیلئے تحریری وزبانی آگاہی کے باوجود کوئی اقدامات نہ اٹھایا جا سکا۔عوام علاقہ لوئر چھتر کی ارباب اختیار سے نوٹس لیکر عوام کو پریشانی سے نجات دلانے کی اپیل۔تفصیلات کے مطابق اسمبلی ہاسٹل کے قریب ہائی کورٹ کی سیوریج لائن لا کر ادھوری چھوڑ دی گئی۔سیوریج لائن بچھانے والا ٹھیکیدار طویل عرصہ سے غائب ہے۔سیوریج لائن کا پانی لوئر چھتر سڑک پر بہنے لگا۔گٹر کے گندے پانی کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔بدبو اور تعفن کے باعث پیدل چلنا بھی محال ہو کر رہ گیا ساتھ ساتھ عوام موذی امراض کا بھی شکار ہو رہے ہیں۔سکول کالج یونیورسٹی کے طلباء وطالبات اور عوام علاقہ کے بس سٹاپ کے پاس گٹر لائن ابل کر سڑک پر بہہ رہی ہے۔عوام علاقہ لوئر چھتر نے ارباب اختیار سے اپیل کی ہے کہ معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے عوام علاقہ کو پریشانی سے نجات دلائی جائے بصورت دیگر عوام احتجاج کی راہ اختیار کرنے پر مجبور ہونگے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر /راولپنڈی صفحہ آخر /کراچی صفحہ اول