کنٹرول لائن پر بھارتی جارحیت کی مذمت کرتے ہیں،شیخ عقیل

کنٹرول لائن پر بھارتی جارحیت کی مذمت کرتے ہیں،شیخ عقیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مظفرآباد(بیورورپورٹ)جماعت اسلامی آزادکشمیرکے نائب امیر شیخ عقیل الرحمن نے کہا ہے کہ کنٹرول لائن پر آئے روز بھارتی اشتعال انگیزی کے نتیجے میں سویلین شہید ہورہے ہیں اور بڑے پیمانے پر عوام کو مالی نقصان ہورہا ہے ۔بھارت کی اس جارحانہ پالیسی کی شدید مذمت کرتے ہیں اور اسے اسرائیل،امریکہ کی جانب سے بھارت کی پشت پنائی کرنے کا نتیجہ قرار دیتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب کرے اور بارڈر پر بھارت کو منہ توڑ جواب دے تاکہ وہ آئندہ جارحیت کرنے سے باز رہے ۔بھارت مقبوضہ کشمیر میں جنگ ہار چکا ہے ۔کنٹرول لائن پر نہتے افراد کو قتل کررہا ہے اور ایل او سی پر مسلسل جارحیت کا مرتکب ہورہا ہے اس کے تدارک کے لیے عملی طور پر اقدامات اٹھائے جائیں۔بھارت کے ساتھ ہر طرح کے مذاکرات ،تجارت،تحائفوں کے تبادلوں کو بند کیا جائے ۔بھارت کشمیر میں دہشتگردی کا مرتکب ہورہا ہے ۔ایسے حالات میں مذاکرات و تجارت چہ معنی دار؟اقوام عالم بھارت کی جانب سے اس جارحیت کا نوٹس لے وگرنہ ایٹمی جنگ کا احتمال رہے گا جس کے اثرات سے دنیا محفوظ نہیں رہ سکے گی۔

Back to Conversion Tool