سلیم شہزاد کے خلاف مقدے کی سماعت 26فروری تک ملتوی

سلیم شہزاد کے خلاف مقدے کی سماعت 26فروری تک ملتوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی کی عدالت نے ایم کیو ایم کے سابق رہنما سلیم شہزاد کے خلاف لانڈھی تھانے میں درج قتل کے مقدے کی سماعت 26فروری تک ملتوی کردی ہے ۔ہفتہ کو ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی کی عدالت میں ایم کیو ایم کے سابق رہنما سلیم شہزاد کے خلاف لانڈھی تھانے میں درج قتل اور جلاو گھیراو کے مقدمات کی سماعت ہوئی۔ایم کیو ایم کے سابق رہنما سلیم شہزاد کی عدم حاضری کے باعث وکلا کے دلائل مکمل نہ ہوسکے جبکہ قتل کیس کا فیصلہ بھی موخر کردیاگیا ۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 26 فروری تک ملتوی کردی۔واضح رہے کہ سلیم شہزاد کے خلاف لانڈھی تھانے میں 1992 میں تھانے کی حدود میں ایک فرد کو انکی ایما پر قتل کرنے اور جلاو گھیراو کرنے کے الزمات ہیں