مورو میں جی ڈی اے کا جلسہ سندھ کی تاریخ بدل دے گا ،سردار رحیم

مورو میں جی ڈی اے کا جلسہ سندھ کی تاریخ بدل دے گا ،سردار رحیم

کراچی(اسٹاف رپورٹر)مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے سیکریٹری جنرل و گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات سردار رحیم نے کہا ہے کہ آج 18فروری کو مورو میں ہونے والا سندھ ڈیموکریٹک الائنس کا جلسہ سندھ کی تاریخ بدل کر رکھ دے گا،پیپلز پارٹی اور اس کی سندھ حکومت سے بیزار آئے ہوئے سندھ کے عوام اب حقیقی تبدیلی کے خواہاں ہیں،سینٹ انتخابات میں سندھ میں بدترین ہارس ٹریڈنگ ہونے جارہی ہے اراکین اسمبلی کو 8سے 14کروڑ روپے کی پیشکش کی جارہی ہے،کامران ٹیسوری نے فنکشنل لیگ میں رہ کر اس کا جو حال کیا وہ ہی ایم کیو ایم میں جاکر کیا ہماری پارٹی کے دروازے کامران ٹیسوری جیسے لوگوں کے لئے بند ہوچکے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے ہفتہ کو کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے سیکریٹری اطلاعات عبدالکریم شیخ بھی موجود تھے۔ سردار عبدالرحیم نے کہا کہ پیپلز پارٹی چار دہائیوں سے سندھ پر حکمرانی کر رہی ہے اور پچھے دس برس سے یہ مسلسل حکومت میں ہے سندھ کے حالات بد سے بد تر ہوتے جارہے ہیں، سندھ کے تمام محکمے تباہ حالی کا شکار ہیں ،عوام پینے کے صاف پانی ، تعلیم ، صحت،روزگار کی سہولتوں سے محروم ہیںآج 18فروری کو مورو کا جلسہ سندھ کی تاریخ بدل کر رکھ دے گایہ جلسہ سندھ کے عوام کو نئی متبادل قیادت فراہم کرے گا۔جس کا سندھ کے عوام کو برسوں سے انتظار تھا۔ سینٹ کے الیکشن لئے مسلم لیگ فنکشنل کے امیدوار مظفر حسین شاہ ہیں،اس مرتبہ سندھ میں ہونے والے سینٹ کے الیکشن میں لگتا ہے کہ بدترین ہارس ٹریڈنگ کی جائیگی اراکین اسمبلی کو 8سے 14کروڑ روپے کی پیشکش کی جارہی ہے۔سینٹ کے الیکشن کی ہماری نظر میں اہمیت نہیں ہے2013ء کے جعلی الیکشن کے نتیجے میں منتخب ہونے والوں کے ووٹوں سے سنیٹر ز منتخب ہوں گے کہا جاسکتا ہے کہ جعلی پلس برابر ہے۔ایک سوال کے جواب میں سردار رحیم نے کہا کہ اللہ کی پناہ کامران ٹیسوری نے مسلم لیگ فنکشنل میں رہ کر جو کچھ کیا وہ ہی ایم کیو ایم پاکستان میں کیا مسلم لیگ فنکشنل کے دروازے کامران ٹیسوری جیسے لوگوں کے لئے بند ہوچکے ہیں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر /راولپنڈی صفحہ آخر /کراچی صفحہ اول


loading...