شہریوں سے لوٹ مار کرنے والا پولیس اہلکار گرفتار

شہریوں سے لوٹ مار کرنے والا پولیس اہلکار گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(کرائم رپورٹر)نیشنل ہائی وے کے قریب شہریوں سے لوٹ مار کرنے والا پولیس اہلکار ساتھی سمیت رنگے ہاتھ گرفتار کرلیا گیا،ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور مسروقہ سامان بھی برآمد کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق اسٹیل ٹاون پولیس نے نیشنل ہائی وے کے قریب کارروائی کے دوران نیوٹاون پولیس کے اہلکار کو ڈکیتی کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں ساتھی سمیت گرفتار کرلیا،ایس ایس پی ملیر عدیل چانڈیو کے مطابق ملزم وسیم ابڑو اپنے ساتھی شہزاد کے ہمراہ لوٹ مار کر رہا تھا،پولیس نے لوٹ مار کی اطلاع پرنیشنل ہائی وے مین روڈ سے ملزمان کوگرفتار کیا، ملزم وسیم ابڑو نیوٹاون تھانے میں کانسٹیبل ہے، گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور موبائل فون برآمد کیا گیا ہے،پولیس نے ملزمان کے خلاف اسٹیل ٹاون تھانے میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔