مائی کلاچی ، 2 ملزمان گرفتار، اسلحہ، منشیات و دیگر سامان برآمد

مائی کلاچی ، 2 ملزمان گرفتار، اسلحہ، منشیات و دیگر سامان برآمد

کراچی(اسٹاف رپورٹر)نیو ٹاؤن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے2 ڈکیت محمد خان اور ندیم سمیت3ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان محمد خان اور ندیم کے قبضے سے اسلحہ موٹر سائیکل اور لوٹاہوا سامان برآمد ہوا ہے اور ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ ملزمان نے شہر کے مختلف علاقوں میں وارداتیں کی ہیں اورن کے مزید ساتھیوں کی تلاش بھی شروع کردی گئی ہے جبکہ ملزم بختیار عرف بختی کیخلاف مقدمہ سینٹرل جیل انتظامیہ نے کروایا ہے۔ ملزم کے قبضے سے سینٹرل جیل کے بیرک سے چرس برآمد ہوئی ہے۔ جس پر پولیس نے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔ ادھر مائی کلاچی پر کارروائی کرتے ہوئے2ملزمان قمر زمان اور عبدالقادر کو گرفتار کرکے اسلحہ منشیات موبائل فونز سمیت دیگر سامان برآمد کرلیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر /راولپنڈی صفحہ آخر /کراچی صفحہ اول