ٹوٹل پارکے وسیع اسٹوریج ٹینک کی محفوظ تعمیر کا افتتاح

ٹوٹل پارکے وسیع اسٹوریج ٹینک کی محفوظ تعمیر کا افتتاح

کراچی (پ ر)ٹوٹل پارکو پاکستان لمیٹڈ نے شیخو پورہ، پنجاب کے قریب واقع اپنے Machike ٹرمینل پر 10,000کیوبک میٹر کے رقبے پر مشتمل ایک وسیع اسٹوریج ٹینک کی محفوظ تعمیر کا افتتاح کیا۔اس عمودی ٹینک کی تعمیر پیٹرول کی بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنے کے لئے عمل میں لائی گئی ہے ،جس سے Machike ٹرمینل پراب پیٹرول اسٹوریج کی گنجائش 6,500کیوبک میٹر سے بڑھ کر 16,500کیوبک میٹر ہوگئی ہے۔تقریب میں ٹوٹل پارکو کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر Olivier Sabri233 اور ٹوٹل پارکو کی اعلیٰ انتظامیہ نے یادگاری تختی کی پردہ کشائی کی اور اس بات کا اظہار کیا کہ کمپنی ملک بھر میں فیول کی اسٹوریج کی گنجائش میں اضافے کے لئے پُر عزم ہے تاک ملک بھر میں صارفین کے لئے پیٹرول کی بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کیا جاسکے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر /راولپنڈی صفحہ آخر /کراچی صفحہ اول


loading...