کراچی ،مددگار15پر جھوٹی اطلاع دینے والا ملزم گرفتار

کراچی ،مددگار15پر جھوٹی اطلاع دینے والا ملزم گرفتار

کراچی(کرائم رپورٹر)کراچی پولیس نے مدد گار 15پر جھوٹی اطلاع دینے پرمقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتا ر کرلیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق کلفٹن کے رہائشی محمد حسن نامی شخص نے مدد گار 15پر کال کرکے اطلاع دی کہ اس کے بنگلے میں ڈاکو موجود ہیں ۔اطلاع ملتے ہی پولیس بروقت موقع پر پہنچ گئی تاہم یہ اطلاع جھوٹی ہوئی ۔کالر محمد حسن نے اپنے بھانجے سے ذاتی رنجش کی بناء پرواقعہ کو ڈکیتی کا رنگ دے کر پولیس کو اطلاع دی ۔ملزم محمد حسن کے خلاف کلفٹن تھانے میں مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کرلیا گیا ہے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر /راولپنڈی صفحہ آخر /کراچی صفحہ اول