سرجانی ٹاؤن اسکول سے واپسی پر 12 سالہ 2 جڑوں بھائی لاپتہ

سرجانی ٹاؤن اسکول سے واپسی پر 12 سالہ 2 جڑوں بھائی لاپتہ

کراچی(کرائم رپورٹر)سرجانی ٹاؤن میں اسکول سے واپسی پر 2جڑواں بھائی پراسرار طور پر لاپتہ ہوگئے پولیس نے گمشدگی کی رپورٹ درج کرلی اہل خانہ اپنے طور پر بچوں کو تلاش کرتے رہے مگر رات گئے تک بچوں کا سراغ نہیں مل سکا۔ تفصیلات کے مطابق سرجانی ٹاؤن تھانے کی حدود گلشن شیراز مکان نمبر A283 کے رہائشی جڑواں بھائی 12 سالہ حیدر اور عباس ولد محمد علی معمول کے مطابق سرجانی ٹاؤن سیکٹر فائیو ڈی میں واقع سرور گورنمنٹ اسکول حصول تعلیم کے لیے گئے اور اسکول سے واپس نہیںآئے ہیڈ محرر ارشاد لغاری کے مطابق بچوں کے پراسرار طور پر لاپتہ ہونے کے حوالے سے پولیس کو بچے کے والدمحمد علی نے دوپہر تین بجے اطلاع دی جس پر بچوں کی گمشدگی رپورٹ درج کرلی تاہم رات گئے تک دونوں بھائی مل نہیں سکے دونوں جڑواں بھائی چھٹی جماعت کے طالب علم ہیں جبکہ رپورٹ میں والد کا کہنا تھاکہ بچوں نے گھر میں بتایا تھا کہ اسکول سے واپسی پر گزشتہ 3 روز سے نامعلوم رکشہ سوار شخص ان کا تعاقب کررہا ہوتا ہے شبہ ظاہر کیا گیاہے وہی رکشہ ڈرائیور بچوں کو اٹھا کر لے گیا ہے تاہم اس حوالے سے پولیس نے رپورٹ تو درج کرلی مگر بچوں کی تلاش میں کوئی خاص دلچسپی نہیں لے رہے ہیں لاپتہ بچوں کے والد محمد علی نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ بچوں کو ان کے دوستوں، رشتے داروں سمیت کئی مقامات پر تلاش کیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر /راولپنڈی صفحہ آخر /کراچی صفحہ اول


loading...