امیگر یشن چیک پو سٹو ں پر سفر ی دستاویزات کی چیکنگ ہو گی،وزارت دا خلہ

امیگر یشن چیک پو سٹو ں پر سفر ی دستاویزات کی چیکنگ ہو گی،وزارت دا خلہ

اسلام آ باد (آ ئی این پی) وزارت دا خلہ نے بتا یا ہے کہ گز شتہ پا نچ سا لو ں کے دوران ملک کے متعدد ہوا ئی اڈو ں سے جعلی سفر ی دستا ویزات پر سفر کر نے والے 1761افراد کو گر فتار کیا گیا ہے۔وزارت دا خلہ کی دستا ویزات کے مطا بق جعلی سفر ی دستا ویزات پر سفر کر نے والے سب سے ز یا دہ 602افراد علا مہ اقبا ل انٹر نیشل ایئر پو رٹ لا ہور سے گر فتار ہو ئے ، مز ید بر آ ں بے نظیر بھٹو انٹر نیشنل ایئر پو رٹ اسلا م آ باد سے 584افراد ، جنا ح انٹر نیشنل ایئر پو رٹ کرا چی سے 357افراد ، سیا لکو ٹ انٹر نیشنل ایئر پو رٹ سے 86افراد،با چا خان انٹر نیشنل ایئر پو رٹ پشاور سے 68افراد ، کو ئٹہ انٹر نیشل ایئر پو رٹ سے 37افراد، فیصل آ باد ایئر پو رٹ سے 14افراد جبکہ ملتان ایئر پو رٹ سے 13افراد کو گر فتار کیا گیا ہے۔ملک بھر سے انسا نی اسمگلنگ میں ملو ث 3388افراد گر فتار ہو ئے اس کے علا وہ وزارت دا خلہ کی جا نب سے امیگر یشن چیک پو سٹو ں پر سفر ی دستا ویزات کی جا نچ پڑ تا ل کیلئے چیک کا ؤ نٹرز قا ئم کیئے گئے ہیں جبکہ جد ید ٹیکنا لو جی کا استعمال یقینی بنا یا جا ر ہا ہے اور ادارتی و پا لیسی کی سطح پر بھی متعدد اقدا مات اٹھا ئے گئے ہیں،وزارت دا خلہ نے انسا نی اسمگلنگ کی رو ک تھام کیلئے انٹر پول کے علا وہ دیگر بین الاقوا می تعا ون میں بھی اضا فہ کیا ہے۔

مزید : ملتان صفحہ اول