کرسٹیانو رونالڈو میدان میں آگئے، روہنگیا مسلمانوں کیلئے ایسا کام کردیا جو کوئی نہ کرسکا

کرسٹیانو رونالڈو میدان میں آگئے، روہنگیا مسلمانوں کیلئے ایسا کام کردیا جو ...
کرسٹیانو رونالڈو میدان میں آگئے، روہنگیا مسلمانوں کیلئے ایسا کام کردیا جو کوئی نہ کرسکا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور(ویب ڈیسک) رئیل میڈرڈ کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے بھی روہنگیا مسلمانوں کے لیے آواز اٹھادی۔

رئیل میڈرڈ کے پرتگالی سپر اسٹار کرسٹیانو رونالڈو نے عالمی برادری سے بنگلا دیش میں پناہ لینے والے روہنگیا مسلمان کی مدد کے لیے سامنے آنے کی درخواست کردی ہے۔

رونالڈو نے اپنے فیس بک پیج پر 2 تصاویر شیئر کیں ہیں، ان میں سے ایک میں وہ اپنے بچوں کے ہمراہ موجود ہیں اور دوسری تصویر میں روہنگیا پناہ گزین ایک بنگلا دیشی کلینک میں اپنے بچے کے ساتھ کھڑا ہے۔ ان تصاویر کے ساتھ رونالڈو نے لکھا کہ ’’اس دنیا میں ہم سب اپنے بچوں سے پیار کرتے ہیں‘‘۔ رونالڈو نے ایک پیج کا لنک بھی شیئر کیا جہاں پر لوگ ان پناہ گزینوں کے لئے امداد دے سکتے ہیں۔

مزید : کھیل /انسانی حقوق