پی ٹی آئی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس، وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پارٹی رہنماؤں کیخلاف پھٹ پڑے

پی ٹی آئی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس، وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پارٹی ...
پی ٹی آئی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس، وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پارٹی رہنماؤں کیخلاف پھٹ پڑے

  

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے تحریک انصاف کی اعلی قیادت کی کارکردگی کو تباہ کن قرار دیدیا۔

جیونیوز کے مطابق  چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی سربراہی میں پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا جس میں وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پارٹی رہنماؤں پر پھٹ پڑے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں پرویزخٹک نے پارٹی قائدین کی کارکردگی کو تباہ کن قرار دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان بڑے بڑے جلسے کرتے ہیں لیکن ان جلسوں کو پھر کوئی نہیں سنبھالتا۔

ذرائع نے بتایا کہ پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے ارکان پارلیمنٹ اور وزراء حلقوں میں لوگوں کے مسائل حل نہیں کرتے، حلقوں میں جانے کے بجائے ذاتی مصروفیات میں مشغول رہتے ہیں، عمران خان لوگوں کواکٹھا کرتے ہیں اور پارٹی رہنما لوگوں کو بکھیر دیتے ہیں۔

ذرائع تحریک انصاف نے یہ بھی بتایا کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کو علاقائی سیاست کے محرکات کا علم ہی نہیں،

مزید : قومی /سیاست