لیبیا کشتی حادثے میں جاں بحق مزید 2 افراد کی میتیں آج پاکستان لائی جائیں گی: ترجمان دفتر خارجہ

لیبیا کشتی حادثے میں جاں بحق مزید 2 افراد کی میتیں آج پاکستان لائی جائیں گی: ...
لیبیا کشتی حادثے میں جاں بحق مزید 2 افراد کی میتیں آج پاکستان لائی جائیں گی: ترجمان دفتر خارجہ

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا ہے کہ لیبیا کشتی حادثے میں جاں بحق ہونے والے مزید 2 افراد کی میتیں آج (اتوار کو) پاکستان لائی جائیں گی۔

اپنے ایک بیان میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ لیبیا کشتی سانحے میں جاں بحق ہونے والے 2 پاکستانیوں کی میتیں آج شام 4 بجے فلائٹ نمبر ایس وی 0722 کے ذریعے اسلام آباد کے ایئر پورٹ پر لائی جائیں گی۔ مجید حسین ولد طالب حسین کا تعلق گجرات سے ہے جبکہ محمد لقمان ولد محمد اجمل کا تعلق جڑانوالہ سے ہے۔

واضح رہے کہ بحیرہ روم کے ذریعے اٹلی جانے والی کشتی لیبیا کے ساحل پر الٹنے سے 90 افراد ڈوب گئے تھے جن میں 16 پاکستانی شہری بھی شامل تھے ۔ 13 پاکستانیوں کی لاشیں نکال لی گئی تھیں جبکہ 3 افراد کی لاشیں نہیں مل سکیں۔کشتی حادثے میں جاں بحق ہونے والے 13 میں سے 11 افراد کی میتیں 14 فروری کو اسلام آباد پہنچا ئی گئیں جبکہ 2 افراد کی میتیں دستاویزات نا مکمل ہونے کی وجہ سے نہیں آسکی تھیں، جنہیں آج لایا جارہا ہے۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /اسلام آباد