انتخابات کی تیاریاں، جے یو آئی (ف)، جماعت اسلامی اور جی ڈی اے نے بھی پنڈال سجالئے

انتخابات کی تیاریاں، جے یو آئی (ف)، جماعت اسلامی اور جی ڈی اے نے بھی پنڈال ...
انتخابات کی تیاریاں، جے یو آئی (ف)، جماعت اسلامی اور جی ڈی اے نے بھی پنڈال سجالئے

  

حیدرآباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) عام انتخابات سے پہلے انتخابی ٹریلر دکھانے کےلئے سیاسی جماعتوں نے مختلف شہروں میں جلسوں کےلئے پنڈال سجالیے۔

جمعیت علما اسلام (ف) کی جانب سے آج حیدرآباد میں ہٹڑی بائی پاس کے قریب جلسے کےلئے انتظامات کئے گئے ہیں جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں جھنڈے، بینرز اور پینافلیکس بھی آویزاں کئے گئے ہیں۔

جلسے سے جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سمیت دیگر مرکزی قائدین خطاب کریں گے۔

چھٹی کے روز جماعت اسلامی کی جانب سے بھی نوشہرہ کی واپڈا کالونی میں بھرپور سیاسی طاقت کا مظاہرہ کیا جائے گا جس کےلئے بڑا پنڈال سجایا گیا ہے۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق سمیت پارٹی کے دیگر رہنما جلسے سے خطاب کریں گے اور توقع کی جارہی ہے کہ سراج الحق شام 4 بجے جلسے سے خطاب کریں گے۔

گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس آج نوشہرو فیروز کے علاقے سدو جام میں کارکنوں کا خون گرمائے گی اور جلسے سے پیر پگارا، ایاز لطیف پلیجو سمیت دیگر اہم رہنما خطاب کریں گے۔

مزید : قومی /علاقائی /سندھ /حیدرآباد