ایگزیکٹ کیس، شعیب شیخ اور برطرف جج کیخلاف نیا مقدمہ درج کرنے کی سفارش

ایگزیکٹ کیس، شعیب شیخ اور برطرف جج کیخلاف نیا مقدمہ درج کرنے کی سفارش
ایگزیکٹ کیس، شعیب شیخ اور برطرف جج کیخلاف نیا مقدمہ درج کرنے کی سفارش

  


اسلام آباد (ویب ڈیسک) ایگزیکٹ جعلی ڈگری کیس میں مبینہ طور پر رشوت دے کر بری ہونے کے الزام میں ملوث شعیب شیخ اور برطرف جج کے خلاف انسداددہشت گردی ایکٹ کے تحت نیا مقدمہ درج کرنے کے لیے معاملہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کو بھجوا دیا گیا ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ انتظامیہ نے شعیب شیخ اور برطرف جج کے خلاف ایف آئی آر درج کرانے کی تجویز دی ہے جبکہ ملزمان کے خلاف انسداد بدعنوانی اور تعزیرات پاکستان کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا جائے گا۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ انور خان کاسی کی منظوری کے بعد ایف آئی اے مقدمہ درج کرے گی۔ ذرائع کے مطابق ایگزیکٹ جعلی ڈگری کیس کی انکوائری کرنے والے ایڈمنسٹریٹو جج نے سفارش کی ہے کہ برطرف جج پرویز القادر میمن اور ملزم شعیب شیخ کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد


loading...