’’شریف فیملی کی بدعنوانی چین کے ادارے نے پکڑ لی اور اب ہم ۔ ۔ ۔‘‘ عمران خان پھر میدان میں آگئے، ایسا اعلان کردیاکہ حکمرانوں کی پریشانی کی حد نہ رہے گی

’’شریف فیملی کی بدعنوانی چین کے ادارے نے پکڑ لی اور اب ہم ۔ ۔ ۔‘‘ عمران خان ...
’’شریف فیملی کی بدعنوانی چین کے ادارے نے پکڑ لی اور اب ہم ۔ ۔ ۔‘‘ عمران خان پھر میدان میں آگئے، ایسا اعلان کردیاکہ حکمرانوں کی پریشانی کی حد نہ رہے گی

  


اسلام آباد (ویب ڈیسک) عمران خان نے وفاق اور پنجاب حکومت کی کرپشن کے مقدمات سامنے لانے کا اعلان کر دیا، اینٹی کرپشن کمیٹی قائم کرتے ہوئے کہاکہ ن لیگ کی منفی باتوں کا مثبت انداز میں جواب دیں گے۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے تحریک انصاف کی مرکزی مجلس عاملہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شریف فیملی کی بدعنوانی چین کے ادارے نے پکڑ لی۔ انہوں نے پارٹی رہنماؤں کو ہدایت دی کہ رکنیت سازی مہم کیلئے ملک بھر میں کیمپس لگائے جائیں، الیکشن لڑنے کے خواہشمند رکنیت سازی مہم میں حصہ لیں، اگلے مہینے سے پارلیمانی بورڈ کام شروع کر دے گا۔

اجلاس کے دوران عمران خان نے پشاور میں رکنیت سازی مہم پر عدم اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہر ہفتے رکنیت سازی مہم کا جائزہ لوں گا، لودھراں الیکشن سے سبق سیکھیں، وہاں ہم بہت زیادہ پراعتماد ہو گئے تھے، کے پی میں بھی ہم ضرورت سے زیادہ پُراعتماد ہو رہے ہیں۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے مزید کہا کہ الیکشن کمشن اگست ستمبر کے بعد عام انتخابات کا سوچ رہا ہے، الیکشن سے 5 ماہ پہلے منشور لانا قبل از وقت ہو گا، پارٹی منشور پر کام ہو رہا ہے، ایک منشور پورے ملک جبکہ دوسرا ہر حلقے کیلئے لائیں گے۔

عمران خان نے مزید کہا کہ شریف فیملی والے 300 ارب روپے کا حساب دینے کو تیار نہیں، حساب مانگا جائے تو وہ سڑکوں اور پلوں کی بات کرتے ہیں، شریف فیملی کے رائیونڈ فارمز کے اخراجات بھی چیلنج کریں گے، رکنیت سازی مہم بھرپور انداز میں چلائیں گے، پنجاب میں ہمارا ون آن ون مقابلہ نون لیگ سے ہے، پیپلز پارٹی کا پنجاب میں وجود ختم ہو چکا۔

مزید : قومی


loading...