کویت میں فریزر سے ملنے والی خادمہ کی نعش فلپائن پہنچا دی گئی

کویت میں فریزر سے ملنے والی خادمہ کی نعش فلپائن پہنچا دی گئی
کویت میں فریزر سے ملنے والی خادمہ کی نعش فلپائن پہنچا دی گئی

  


کویت سٹی (اے پی پی) کویت میں ڈیپ فریزر سے ملنے والی خادمہ کی نعش فلپائن پہنچا دی گئی۔

عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق کویت میں تعینات فلپائنی سفیرریناٹو ویلا نے بتایاکہ فلپائنی خادمہ کی نعش کا طبی جائزہ لینے سے معلوم ہوا ہے کہ مرنے سے پہلے اسے تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا۔انھوں نے کہا کہ ابتدائی جائزے سے معلوم ہوا ہے کہ خادمہ کی پسلیاں ٹوٹی ہوئی ہیں، اسے سخت آلے سے پیٹھ پر مارا گیا تھا اور پسلیاں ٹوٹنے سے اس کی ہلاکت ہوئی۔

کویتی پولیس ابھی تک مفرور قاتل جوڑے کی تلاش میں ہے جو ملک چھوڑ کر جاچکا ہے۔واضح رہے کہ مقتولہ کی نعش السالمیہ محلے میں رہائش پذیر لبنانی شہری اور اس کی شامی بیوی کے گھر سے ملی تھی جہاں وہ ایک سال سے کام کر رہی تھی۔

مزید : عرب دنیا


loading...